Pakistan's ban on Umrah pilgrims will remain in place, Saudi Arabia
Pakistan's ban on Umrah pilgrims will remain in place, Saudi Arabia

پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رہے گی، سعودی عرب

////

ریاض: جدت ویب ڈیسک:سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، یو اے ای، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

شہر قائد سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز

Next Story

آل راؤنڈ رمحمد حفیظ نے کفایتی بولنگ کا ریکارڈبنا دیا

Latest from اہم خبریں