/

پاکستان رینجرز کی روہڑی میں کارروائی چہلم امام حسین کے موقع پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام

کراچی جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو مشکوک جان کر ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت 3 افراد کو ہلاک کر دیا۔رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف امام بار گاہ باب کربلا روہڑی تھا۔ رینجرز نے دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹیں برآمد کر کے ان کو بر وقت ناکارہ بنا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.