نیب کی جانب سے جمع کرائے گئےریفرنسز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف

panama case

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک پاناما کیس کے حوالے  احتساب عدالت کے رجسٹرار نےنیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز غلطیاں دور کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے واپس کردیئے۔احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور شریف خاندان کے خلاف دائر کرائے گئےچاروں ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا اور نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے، کئی صفحات کودو بار ریفرنسز کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بعض صفحات بھی غائب ہیں۔ رجسٹراراحتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف 3 جبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےخلاف ایک ریفرنس نیب کو یہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کی کہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں۔واضح رہے کہ یہ رپورٹ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی جانب سے مہیاکردہ مواد پرتیار کی گئی تھی جس میںشریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن میں فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے ، دوسرا 17 اور 17 اے، دوسرا جدہ میں ہل میٹل کمپنی اورعزیزیہ اسٹیل کمپنی سے متعلق اورجبکہ تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ و دیگر 15 کمپنیوں سے متعلق تھا جبکہ چوتھا ریفرنس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.