حدیبیہ پیپر مل کیس میں پورا خاندان ملوث ہے، شیخ رشید

Panama Papers

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے،اس کیس میں نیب کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں،امید ہے حدیبیہ پیپرمل کیس کاٹرائل ہوگا اس میں پورا خاندان ملوث ہے، وہ یہ کیس سردار لطیف کھوسہ کی مدد سے لڑیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل میں شریف خاندان نے 700 ملین کا فراڈ کیا ہے، اس کیس میں شریف خاندان کی جان جاتی ہے، امید ہے حدیبیہ پیپر مل کیس کا ٹرائل ہوگا کیونکہ اس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نیب کے پاس ابھی بھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائے، نیب نے فیصلہ نہ کیاتوسپریم کورٹ کرے گی،شیخ رشیدکہ حدیبیہ 700 ملین کیس کرپشن کیس سماعت کیلئے لگ گیا ہے ،سیمی فائنل ہو گیا ابھی فائنل ہونا باقی ہے،تمام جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل کیس اب حتمی مرحلے میں ہے، حدیبیہ پیپر مل کیس میں عوامی مسلم لیگ کو پارٹی بنایا گیا ہے، میں یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کے تعاون سے لڑوں گا ، نیب کے پاس ابھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائے، اس کیس میں نیب کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا پہلا کیس ایک شخص کے خلاف تھا اب پورے خاندان کیخلاف ہے میں ایک اچھا وکیل ہوں اعلی عدلیہ کے جج بھی کہہ چکے ہیں کہ میں سیاست چھوڑ کر وکالت اختیار کر لوں کیونکہ میں نے پاناما کیس بہت اچھالڑا ہے،انہوںنے کہا سناہے وزیراعظم،خورشید شاہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پربات چیت کررہے ہیں، طلال چوہدری کی طرح ناچا گروپ نہیں ہوں میں بھنگڑے نہیں ڈال سکتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ رشید نے حدیبیہ پیپر مل کیس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حدیبیہ پیپر مل کیس کھلا تو قوم پاناما کیس کو بھول جائے گی، حدیبیہ کیس نواز شریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.