پنجگور، شرپسندوں کی فائرنگ 3ایف سی اہلکار شہید 3زخمی

ُپنجگورجدت ویب ڈیسک شنگر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پنجگور کے علاقے شنگر میں شرپسند عناصر کی جانب سے فرنٹیر کور کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے ، حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔فائرنگ کے بعد شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.