بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سنجے دت کی اہلیہ منیاتا دت کے نام پیرااڈائز پیپرز میں شامل

جدت ویب ڈیسک :بھارتی میڈیا کے مطابقپیراڈائز پیپرز میں بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سنجے دت کی اہلیہ منیاتا دت کے نام بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق سنجے دت کی اہلیہ دل نشیں کے نام سے آف شور کمپنی کی مالک ہیں جبکہ امیتابھ بچن کے برمودا کی کمپنی میں شئیرز ہیں۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن کا نام اس سے قبل پاناما پیپرز میں بھی شامل تھا اور اس حوالے سے انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی ممبئی ٹیم امیتابھ بچن، ان کی بہو ایشوریا رائے اور دیگر بھارتی شہریوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.