#Passenger #Planescollided DubaiAirport

دبئی ائیرپورٹ پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

/

دبئی:جدت ویب ڈیسک:دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے تاہم اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق بوئنگ 737 نے کرغزستان کے لیے اڑان بھرنا تھی تاہم حادثے میں جہاز کے پروں کو معمولی نقصان پہنچا جس کے بعد جہاز کو کھڑا کردیا گیا ہے اور اب مسافروں کو دوسری پرواز سے پہنچایا جائے گا۔ترجمان گلف ائیر نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں جہاز کی دم کو نقصان پہنچا تاہم ائیرلائن کی جانب سے دوسرے جہاز کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائی دبئی اور گلف ائیرلائن کے مسافر طیارے ٹیکسی روڈ پر آپس میں ٹکرا گئے جس سے جہاز کے روں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

پاک فوج آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی فرائض انجام دے گی، آئی ایس پی آر

Next Story

قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیئے؟طبی ماہرین

Latest from اہم خبریں