بھارت میں کورونا،پیٹ کمنز کا وزیراعظم فنڈز میں 50 ہزار ڈالرز کا عطیہ

Pat Cummins Donation India
Pat Cummins Donation India

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:بھارت میں کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم کے کورونا فنڈز میں عطیات دینے میں والوں آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز بھی شامل ہوگئے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں کلکتہ کی جانب سے شرکت کے لیے پیٹ کمنز اس وقت بھارت میں ہی موجود ہیں۔ پیٹ کمنز نے بھی وزیراعظم کورونا فنڈ میں 50 ہزار ڈالر کا عطیہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انھوں نے وزیراعظم کیئر فنڈ میں حصہ ڈالا ہے، جس کا مقصد بھارت کے ہسپتالوں میں آکسیجن خریدنا ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کا بھی حوصلہ بڑھاؤں گا کہ وہ اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ انھوں اس میں شروعات کرتے ہوئے 50 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.