//

ایف آئی اے کا چھاپہ ۔پی ٹی آئی ایم این اے کی فیکٹری پرغیر قانونی سوئی گیس لائن پکڑی گئی

لاہور:  ایف آئی اے ٹیم نے پتوکی میں تحریک انصاف کے ایم این اے طالب حسن نکئی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طورپر ڈالی گئی 150 فٹ سوئی گیس لائن پکڑلی۔

ایف آئی اے ٹیم کے مطابق گھریلو میٹر کو استعمال کر کے زیر زمین فیکٹری تک لیجایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر لئے۔ مقدمہ سردار احمد ایاز نکئی، ولد سردار طالب حسن نکئی اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.