پی سی بی نے شان مسعود اور شرجیل خان کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر طلب کرلیا

PCB Call to Sharjeel Khan Pakistani Cricketer
PCB Call to Sharjeel Khan Pakistani Cricketer

لاہور جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود اور شرجیل خان کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں محمد یوسف کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کردی ہے،شرجیل خان نے بھی سینٹر میں رپورٹ کر دی ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں دونوں کرکٹرز کی تیکنیک اور بیٹنگ میں بہتری پر کام کیا جائے گا، اعظم خان اور ثمین گل پہلے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔یہ چاروں کرکٹرز 7 مئی تک این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.