آزادی کپ کو آسان نہ سمجھا جائے،عبد القادر

لاہور جدت ویب ڈیسک سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کے خلاف آنے والے خطرے سے پیشگی آگاہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کا مہمان سائیڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں کامیابی کا حصول آسان نہیں ہوگا، ورلڈ الیون فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، ہاشم آملہ سمیت دنیا کے ممتاز پلیئرز پر مشتمل ہے، سیریز کا نتیجہ اپنے نام کرنے کیلئے سرفراز احمد الیون کو ہر شعبے میں سخت محنت کرنا ہوگی۔ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کا پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو ورلڈ الیون کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، سپر لیگ کے فائنل میں اکا دکا ہی انٹرنیشنل پلیئرز شامل تھے جبکہ ورلڈ الیون دنیا کے 7 ممالک کے موجودہ بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس ٹیم میں ایسے پلیئرز بھی شامل ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.