ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ایک قدم نہیں لمباصرف ہے، جائلز ، نجم سیٹھی

لاہور جدت ویب ڈیسک چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور ڈائریکٹر آئی سی سی جائلز کلارک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی لاہور آمد پر مطمئن ہیں ، پاکستان مین انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ہم نے کئی بورڈز کے چیئرمیز کو بھی آنے کی دعوت دی تھی سیریز میں عوام کو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملیں گے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے جائلز کلارک نے بہت محنت کی ۔پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ۔پی ایس ایل فائنل کیلئے پنجاب حکومت اور آرمی چیف کا بہت اہم کردار تھا ۔ڈائریکٹر آئی سی سی جائلز کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی ، حکومت اور عوام کا بہت کردار ہے ، حالیہ سیریز میں پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر رہی ۔امید ہے شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آئے گی ۔یہ صرف ایک قدم نہیں بلکہ لمباصرف ہے ۔پاکستانی حکومت اور سیکورٹی اداروں کو شکر گزار ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.