چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ناصر اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کے آئین کے خلاف چیئرمین تعینات کیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق عہدے پر موجود چیئرمین شہریار خان کی مدت مکمل ہونے سے پہلے بورڈ ممبران کی نامزدگی نہیں کی جاسکتی۔ایڈووکیٹ ناصر اقبال کے مطابق سابق پیٹرن ان چیف نواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نا اہل ہوگئے اور نااہلی کے بعد نواز شریف کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کی تعیناتی کے لیے جاری احکامات بھی غیر مؤثر ہو گئے۔ لہٰذا نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا 6 اگست کے لیے بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن بھی اپنی حیثیت کھو چکا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پی سی بی کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے استد عا کی کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائےدرخواست میں کہا گیا کہ سابق پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو بطور بورڈ آف گورنر توسیع دی۔ انہوں نے 9 جولائی کو ہی 6 اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کردی جبکہ 6 اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.