آج شمالی وزیرستان میں امن کی فتح ہوئی ،دُنیا نے دیکھا کہ پاکستان مضبوط ملک ہے

کراچی جدت ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر کے مطابق ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا ہے کہ ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں ، شمالی وزیرستان اصل پاکستان ہے آج کیمرے کی آنکھ نے پوری دُنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان محفوظ اور مضبوط ملک ہے ،جو امن کا گہوارہ ہے آج تاریخ کا اہم ایونٹ خیر سگالی میچ کراکے ہم نے ثابت کردیا،شمالی وزیرستان میں امن کی فتح ہوئی ہے پاکستانی پُر عزم قوم ہیں آج میں پی سی بی سمیت دونوں ٹیم کا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوںآج بہت بڑا دن ہے، فاٹا میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خطرے دوبارہ پیدا نہیں ہونگے، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے امن قائم ہو چکا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا آئی ڈی پیز کی واپسی مکمل ہو گئی ہے، شمالی وزیرستان کے عوام پہلی بار براہراست کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.