//

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس کی جی ایچ کیو میں شاندار تقریب

People Liberation Army
People Liberation Army

اسلام آباد: آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آج چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا 94 واں یومِ تاسیس منایا جارہا ہے، اس حوالے سے جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، جب کہ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر نانگ رونگ اورچین کے پاکستان میں متعین ڈیفنس اتاشی میجر جنرل چن ونرانگ نے اپنے وَفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خصوصی تقریب کا زبردست انتظام کیا، چین کی طرف سے آنے والے معزز مہمانوں کا تقریب میں آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور اس موقع پر آرمی بینڈ نے خصوصی طور پر چینی اور پاکستانی دُھنیں پیش کیں، آرمی آڈیٹوریم کو خصوصی طور پر چین کے روایتی ثقافتی رنگوں سے سجایا گیا اور سُرخ گلابوں سے چین کا قومی پرچم بھی تیار کیا گیا۔

تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے، اس مو قع پر پاک چین تعلقات پر مبنی آئی ایس پی آر کی تیار کردہ ڈاکومینٹری بھی چلائی گئی، اس کے علاوہ پاک چین دوستی پر مبنی علی ظفر اور چینی گلوکارہ کا خوبصورت نغمہ بھی چلایا گیا، جب کہ پی ایل اے اور پاک افواج کے تاریخی روابط کی عکاسی تصویری نمائش سے کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.