/

کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، ایس او پیز پر عملدر آمد کم ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان

 ویب ڈیسک ::معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایس او پیز پر عملدر آمد کم ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا ایس او پیز پر بہت کم عمل کیا جا رہا ہے۔ تیسری لہر  سے نمٹنے کے لیے احتیاط ضروری ہے۔ ہیلتھ ورکرز پر پریشر زیادہ ہے۔ تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پچھلے رمضان میں علماء نے بہت تعاون کیا تھا۔ علماء اس رمضان المبارک میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کردار وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت کارآمد ثابت ہو گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال اس وقت 5 فیصد بھی نہیں اور پابندی کے باوجود ریسٹورینٹس میں انڈور ڈائننگ چل رہی ہے جب کہ کاروبار کے اوقات کار پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.