PM IK Imran Khan Islamabad Pakistan
PM IK Imran Khan Islamabad Pakistan

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، ملزمان کو48گھنٹے میں گرفتار کیا جائے، وزیر اعظم کا حکم

////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو48 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کریں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 48گھنٹوں میں کیس کی تہہ تک پہنچنے کی ہدایت کی ہے، لڑکی اور اس کی فیملی سے ہم رابطے میں ہیں، جمعہ ڈھائی بجے کا واقعہ ہے لیکن فیملی نے ابھی تک تحریری طور پر نہیں بتایا۔

اس سارے واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہمیں ان کی تحریر بھی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور ہمارے رابطے میں ہے۔ یہ پہلا واقعہ ہے جس میں دو ٹیسکیاں استعمال ہوئیں۔ اصل واقعہ کیا ہے، تحریری رپورٹ کے لئے ہماری خاتون پولیس افسر بھی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری ملتوی کر دی

Next Story

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا: بلاول کا شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Latest from اہم خبریں