////

وزیراعظم عمران خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

PM Imran felicitates Hindu community on Holi
PM Imran felicitates Hindu community on Holi

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے ہندو کمیونٹی کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان کے مطابق انہوں نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ”ہماری پوری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار بہت مبارک“۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری ا?ج ہولی کا تہوار منارہی ہے۔ یہ بہار کا ایک ہندو تہوار ہے۔ اسے رنگوں کا تہوار یا محبت کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے اچھی فصل کے لیے شکر گزاری کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.