/

وزیراعظم نوازشریف کااستعفیٰ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پانامہ کیس کا فیصلہ ممکنہ طور پر خلاف آنے کی صورت میں وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہونے کو تیار ہوگئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے کیونکہ وہ اعلیٰ عدلیہ سے کوئی محاذآرائی نہیں چاہتے تاہم ذرائع نے بتایا کہ صادق امین کا فیصلہ نہ ہونے اور کیسز نیب کو جانے کی صورت میں استعفیٰ نہیں دیا جائے گا. جبکہ صادق و امین پر فیصلہ وزیراعظم کیخلاف آنے کی صورت میں وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں گے یہ فیصلہ نوازشریف نے شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کیساتھ ملکر کیاہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کر کے وزیراعظم آئین و قانون کی بالادستی تسلیم کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اسی وجہ سے نئے وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت جاری ہے،زیادہ تر امکانات شریف خاندان کے اندر سے وزیراعظم بنائے جانے کے ہیں. تاہم،احسن اقبال، سردار ایاز صادق ، شاہد خاقان عباسی کے نام بھی زئر غور.ہیں حمزہ شہباز بھی وزارت عظمی کے امیدوار ہوسکتے ہیں جبکہ ڈپٍی سپیکر مرتضی جاوید عباسی بھی ایک امیدوار ہیں دوسری طرف چوہدری نثار نوازشریف کے علاوہ کسی اور کو وزیر اعظم تسلیم کرنے کو تیار نہیں. جبکہ پارٹی میں چوہدری نثار کا نام وزارت عظمی کے لیے زیر غور نہیں آیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.