وزیر اعظم شاہد خان عباسی کی مزار قائد پر حاضری

کراچی جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا، وفاقی وزیراحسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مزار قائد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد انھوں نے مزار قائد پر حاضری دی ، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ایک روزہ دورے میں شاہد خاقان عباسی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں مجموعی طور پر صوبے اور خصوصی طور پر کراچی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کریں گے،وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور مئیر کراچی وسیم اختر بھی شامل ہونگے۔خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بحیثیت وزیراعظم کراچی کا پہلا دورہ ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی ناہلی کے بعد ہونے والے وزیر اعظم کے انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاید خان عباسی کی حمایت کی تھیوزیراعظم تاجر برادری اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اعلی سطحی وفد گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کرے گا، جس میں کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور پیکج پر بات چیت ہوگی۔، ایکسپو میں آباد نمائش میں شرکت اور گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.