ہرپاکستانی درخت لگائےتو بڑا انقلاب برپا ہوگا،وزیراعظم

/

ویب ڈیسک ::وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملک بھر میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔

مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ وہ ملک کے جنگلات کا احاطہ بڑھانے کے لیے درختوں کی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں ہمارے جنگلات کا احاطہ بہت کم ہے کیونکہ ماضی میں اس معاملے کو نظر انداز کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گلوبل وارمنگ سے لڑنے اور آلودگی کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کو سرسبز بنانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہوگا۔اسکردو میں 10 ملین شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی میں کمی کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ شجرکاری مہم میں تمام پاکستانی حصہ لیں۔ صرف ہر پاکستانی اپنے حصے کا درخت لگائے گا تو ایک بڑا انقلاب برپا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے والی نسلوں کےلیے ایک بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتی ہے، دنیا آج پاکستان کے 10ارب درختوں کےمنصوبے کو سراہا رہی ہے۔ اس سے قبل ماضی میں کبھی درختوں اور ماحول پر توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ انگریز جب برصغیر آئے تو انہوں نے مصنوعی جنگل بنائے، شہروں اور گاؤں میں پودے لگوائے تاکہ قدرتی ماحول کو پیدا کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

Honda Releases Final Teaser for The “New” City

Next Story

کورونا کے وار جاری ، 39 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

Latest from اہم خبریں