/

وزیراعظم سے ڈاکٹر فیصل سلطان ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی

ویب ڈیسک ::وزیراعظم سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے وباء کی پہلی لہر پر قابو پالیا گیا مگر موجودہ بے احتیاطی ، خاص طور پر ذیادہ لوگوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا وباء کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں صحت کے شعبے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ لوگوں کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/501040917476769/?t=0