جدت ویب ڈیسک ::پاکستان میں اس وقت معاشی بحران کا سماءہے اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف سے بھی باضابطہ طور پر رجوع کر لیاہے جس کے باعث حکومت کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم اب عمران خان نے قوم کو امیددلاتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروہ سے سیر حاصل ملاقات کا موقع ملا۔ ہم بنکنگ چینلز سے ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کے راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ فلپائین کامیابی سے یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ بیرون ملک سے سرمائے کی ترسیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرکے ہم ترسیلاتِ زر نہ صرف 20 ارب ڈالرز سے بڑھا کر کم از کم 30 ارب ڈالرز کرسکتے ہیں بلکہ 40 ارب ڈالرز کی سطح تک لے جانے کے امکانات بھی نہایت روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ہم اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی کے موقع پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات موثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں۔
Had an extensive mtg this morning on Overseas Pakistanis. We are going to announce a special package of incentives to encourage them to send remittances through banking channels by removing all hindrances & procedural issues. Philippines did this successfully.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2018
We are also moving to remove hassles Overseas Pakistanis confront at immigration when they come to Pakistan. Our Missions abroad have also been directed to look after and deal effectively with the concerns of our Overseas Pakistanis. https://t.co/3wSCzpOcxK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2018
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1050673915326943233