//

.وزیراعظم نے آنحضرتﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر کے الفاظ کو پسندیدہ قرار دے دیا

اسلام آباد : ویب ڈیسک :: وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی مفکر کی جانب سے آنحضرتﷺ کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق خیالات کو پسندیدہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آنحضرتﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر کا قول شیئرکردیا ، جس میں فرانسیسی مفکرالفانسے نے شاندار الفاظ میں آنحضرتﷺکو خراج تحسین پیش کیا۔عمران خان نے پیغام میں کہا کہ اٖلفانسے کے حضرت محمدﷺسے متعلق الفاظ میرے پسندیدہ ہیں۔