بیگم کلثوم نواز کی سرجری سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اسپتال میں موجود

جدت ویب ڈیسک :کلثوم نواز کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’امی کلثوم نواز کی سرجری شروع ہو گئی ہے۔۔۔آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعا کریں،شکریہ۔ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں۔نواز شریف کی اہلیہ وسطی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے اسپتال میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سرجری سے قبل کلثوم نواز کی ہمت بڑھائی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.