/

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے درخواست سماعت کیلئے منظور

PMLN

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے جلد سماعت کیلئے منظور کر لی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیئے جانے کے حوالے سے عوامی تحریک کے وکیل مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے دائر درخواست پر ڈویژنل بینچ، سماعت کی جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے پاکستان عوامی تحریک کے دلائل سننے کے بعد درخواست جلد سماعت کیلئے منظور کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، دوران سماعت مخدوم نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب اگر ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئے گے اور اس سے پاکستان عوامی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا بعدازاں عدالت نے درخواست پر سماعت اکتوبر کے آخری ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.