پاناما کیس ، نواز شریف ، اسحاق ڈار کی نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

PMLN

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاناما کیس فیصلے پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نظرثانی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں ، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 12 ستمبر کو نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کرے گا جس کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کریں گے۔بنچ میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جبکہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھاکہ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا صدر مملکت نئے وزیراعظم کے انتخاب کا اقدام کریں۔بعدازاں اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سینئر وکیل اللہ بخش گوندل کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی کا اختیار حاصل نہیں۔درخواست گزار کے مطابق کسی بھی مقدمے کی نگرانی کے لیے سپریم کورٹ کے جج کو نامزد نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.