بلوچستان جلد امیر ترین صوبہ ہوگا،شاہدخاقان عباسی

PMLN

ڈیرہ بگٹی ، کوئٹہ جدت ویب ڈیسک وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے مگر احترام کرتے ہیں ، ملک جب بھی انتشار ہوتا ہے تو ترقی کا عمل رک جاتا ہے ، بلوچستان کا مستقبل صوبے کے عوام کے ہاتھوں میں ہے، ووٹ دینے کا صحیح فیصلہ کیا تو ثمرات آپ کے سامنے ہوں گے، وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان ملک کا امیر ترین صوبہ ہوگا،ڈیرہ بگٹی آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہوگا، ڈیرہ بگٹی کے عوام سے وعدہ ہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ، بلوچستان میں 455 ارب روپے سڑکوں کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے، ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز کو گیس فراہم کی جائے گی، وفاقی حکومت کی مدد سے صوبے میں 21 یونیورسٹیاں قائم ہو رہی ہیں، ناراض بلوچ بھائی گمراہ کن پروپیگنڈے کی بجائے صوبے اور عوام کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں، محمد نواز شریف کے دور میں بجلی کے تاریخ ساز منصوبے لگے جن کے ثمرات بلوچستان کو ملیں گے۔ وہ جمعرات کو ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، وزیر برائے آبی وسائل سید جاوید علی شاہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال، وزیر مملکت برائے آبی وسائل دوستین خان ڈومکی، وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثنائ اﷲ خان زہری، سینیٹر سردار یعقوب ناصر، رکن قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، چیئرمین واپڈا، بلوچستان کے صوبائی وزرائ اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حق تو یہ ہے کہ آج یہاں پر محمد نواز شریف کو ہونا چاہئے تھا کیونکہ یہ منصوبہ ان کا منصوبہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.