وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈاکٹر روتھ فاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس

xاسلام آبادجدت ویب ڈیسک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں ڈاکٹر روتھ فاؤ کی پاکستان میں طب کے شعبے میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ جرمنی میں پیدا ہوئیں لیکن ان کا دل پاکستان میں دھڑکتا تھا، ڈاکٹر روتھ نے پاکستان میں جذام کے مرض کے بارے میں شعور اور علاج کےلئے زندگی وقف کی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ کی خدمت، جذبے اور پاکستان سے محبت کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.