Poet Naqash Kazmi Pass Away
Poet Naqash Kazmi Pass Away

اردو کے معروف شاعر نقاش کاظمی کراچی میں انتقال کر گئے

/

کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر ، ادیب و نقاد نقاش کاظمی 77 برس کی عمر انتقال کر گئے، تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔

اردو کے معروف شاعر،ادیب و نقاد نقاش کاظمی مختصر علالت کے بعد ہفتے کی دوپہر انتقال کرگئے، نقاش کاظمی 22 فروری 1944 کو بھارت کے شہر جون پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا تھا۔

نقاش کاظمی ’رنگِ سفر‘، ’دامنِ گُل‘ اور ’میراث‘ کے مصنف تھے، جب کہ ان کا مجموعہ کلام ’چاندنی اور سمندر‘ کے نام سے شائع ہوا، ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

ملک میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی پر عمل شروع

Next Story

پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے نے گہرے سمندر میں‌ ڈوبنے والے 15 شامی باشندوں کو بچا لیا

Latest from تازہ ترین