/

راؤ انوار دوساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک : راؤ انوار دوساتھیوں سمیت گرفتار نقیب اللہ کی ہلاکت میں معطل ایس ایس پی راؤ انوار اور اُن کی ٹیم روپوش ہیں نہ ہی کوئی اہلکار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہے، سندھ پولیس نے اپنے ہی معطل افسر راؤ انوار سمیت دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ کیس میں سندھ پولیس اپنے ہی معطل افسران کو قانون کے دائرے میں لانے میں ناکام ہوگئی اور پولیس فورس نے تنگ آکر چھاپے مارنا شروع کردیئےتھے۔ مقدمے میں نامزد افسران اور اہلکاروں کو بیرون مُلک فرار سے روکنے کیلئے تیاریاں  جاری ہیں جب کہ تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کیلئے پولیس نے خط بھ لکھ دیا ۔ مرکزی ملزم راؤ انوار کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے  ۔ سب انسپیکٹر امان اللہ مروت  ، انارخان  ، شعیب احمد  ، صداقت  ، محسن  ،  راجہ شمیم اور رانا ریاض کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہوں گے دوسری جانب آئی جی سندھ کے زیرصدارت بڑی بیٹھک بھی لگی  جس میں ثناءاللہ عباسی، آفتاب پٹھان اور سلطان خواجہ، ڈی آئی جی آزادخان، ایس ایس پی ملیرعدیل چانڈیو اور اےآئی جی لیگل شریک ہوئے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.