تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود کٹی پہاڑی پر پولیس کا دبنگ آپریشن

کراچی:جد ت ویب ڈیسک:افسرانِ بالا کے خصوصی احکامات پر تھانہ شاہراہِ نور جہاں کے علاقہ کٹی پہاڑی پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامبنگ آپریشن کیا گیا کامبنگ آپریشن ایس پی گلبرگ ڈویژن محمد اظہر خان مغل کی نگرانی میں کیا گیا ہمراہ ایس ڈی پی او شادمان ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں اور ایس ایچ او تیموریہ کی سربراہی میں کیا کامبنگ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی
کامبنگ آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا گیااس دوران ایس پی صاحب گلبرگ نے کھلی کچہری کی سائلین کے مسائل سنے گئے اورموقع پر احکامات صادرکیے گئے ۔عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل بروقت حل ہوجاتے ہیں‘ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹاکر عوامی مسئلے مسائل کو ان کے ہی دہلیز پر حل کرنا ہے ‘ عوام کو درپیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گااور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ایس پی گلبرگ نے مزید کہا کہ ڈویژن کے تمام تھانوں کو عوامی فلاحی اور اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں عوام پولیس کی دست وبازو ہیں‘علاقہ معززین، عوام علاقے میں جرائم کے حوالے سے پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں۔