/

میاں صاحب کا نہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ کا ساتھ دیں گے

لاہورجدت ویب ڈیسک :: لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پچھلی بار میاں صاحب کا نہیں حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اگر پیپلز پارٹی کی طرف سے ریلیف چاہتے ہیں تو نہیں مل سکتا، لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ہم نے پہلے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا، ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ اب الیکشن سر پر کھڑے ہیں سب کو اپنے امیدوار کھڑے کرنے ہیں، کسی سے ایگریمنٹ کرنے کیلئے بہت دیر ہوچکی ہے۔اس موقع پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے کہتے آرہے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، ایسا لگتا ہے یہ قانون صرف پی پی پی کے لیے ہے، ملک میں سب کو پتہ ہے نواز شریف معصوم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف دائیں بازو کی سیاست رہی تو برا ہوگاانہوں نے کہا کہ ہم آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں کل بھی رہیں گے، میری دوسری کسی انفرادی شخص کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہے، فی الحال پیپلز پارٹی اپنی طرز سیاست پر چلے گی،آیندہ مدت آئی تو دیکھیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ وہ میاں صاحب کے خاندان کو سیاست میں نہیں دیکھ رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان غیر سیاسی آدمی ہیں، انہیں کیا سمجھایا جائے، فی الحال وہ فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں،نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.