اقتدار میں آکر میاں صاحب میثاق جمہوریت بھو ل گئے بلاول بھٹو زرداری

جدت ویب ڈیسک :جمہوریت کو خطرہ ہے نہ پارلیمنٹ کوخطرہ ہے تو نوازشریف کی ذات کےلئے۔ میاں صاحب اقتدار میں آکر میثاق جمہوریت بھول جاتے ہیں ان کا فون اٹھاؤں گا نہ کسی کاغذ پر دستخط کروں گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ آرٹیکل62اور 63 پر میاں رضا ربانی کا بیان ان کا ذاتی ہے پارٹی پالیسی نہیں۔پارلیمنٹ میں فوج اور عدلیہ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے ۔۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کے سکواڈکی گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو بچانے کی کوشش کی کبھی مسلم لیگ ن کی مدد نہیں کی میاں نواز شریف نے صرف خود کو بچانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا جاتا ہے تو انہیں میثاق جمہوریت یاد آجاتاہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز باہر سے آئےاسٹیبلشمنٹ کا کیا قصور یہاں سب سے پہلے مسئلہ پیپلزپارٹی نے اٹھایا

Leave a Reply

Your email address will not be published.