کراچی میں سیاسی ہلچل ،متحدہ کے اہم عہدیدار کا پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطوں کا انکشاف سامنے آ گیا

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں سیاسی ہلچل ،متحدہ کے اہم عہدیدار کا پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطوں کا انکشاف سامنے آ گیا ، ۔ دوسری طرف متحدہ کے ایک گروپ نے اختلافات کو ہوا دینےوالے عہدیدار کو پہچان لیا ہے لیکن دوسرا گروپ اس عہدیدار پر اندھا اعتماد کر رہا ہے ۔ایم کیوایم کے چند اراکین اسمبلی دونوں گروپوں سے رابطےمیں نہیں ہیں ۔ پیپلزپارٹی اس صورتحال کا سینٹ الیکشن میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ۔ پیپلزپارٹی اختلافات کا فائدہ اٹھا کر سینیٹ الیکشن میں سندھ سے زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ ادھر متحدہ میں اختلافات برقرار رہے تو پیپلز پارٹی سندھ کی 12 میں سے 9 سسیٹیں باآسانی حاصل کر سکتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.