زبانیں محبت اور اخوت کا درس دیتی ہیں زبانیں ہی معاشروں میں رابطے کا موثر ذریعہ ہیں ‘ناصر حسین شاہ

PPP

کراچی جدت ویب ڈیسک بلوچی ٹی وی چینل وش نیوز کے سربراہ محمد احمد اقبال بلوچ نے سندھی روزنامہ عوامی آواز کے چیف اےگزیکٹو ڈاکٹر عبدالجبار خٹک کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد احمد اقبال بلوچ نے اپنے پہلے شعری مجموعے جی ہاں میں بلوچ ہوں کا تحفہ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کو پیش کیا ۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے محمد احمد اقبال بلوچ کی بلوچی زبان ثقافت کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو سراہااور صحافت میں ایک نئے رنگ ڈھنگ کے ساتھ بلوچی زبان کی ترقی و ترویح کیلئے ٹی وی چینل کے آغاز کی تعریف کی سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ تمام زبانیں محبت اور اخوت کا درس دیتی ہےں زبان ہی معاشروں میں رابطے کا موثر ذریعہ ہےں شعروادب اور صحافت میں انکی خدمات قابل قدر ہیںانہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ بلوچی زبان و ثقافت کے فروغ کےلئے مثبت سرگرمیاں جاری رکھےں گے ۔ اس موقع پر محمد ارسلا بلوچ بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.