میاں صاحب ! کوئی سازش کررہاہے تو آپ بے نقاب کریں‘ کائرہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف کسی قسم کی سازش ہورہی ہے تو وہ اس کو بے نقاب کر دیں۔ایک انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ آج فوج نے بھی واضح کردیا ہے اور ہم بھی شروع دن سے کہتے آرہے ہیں کہ کسی قسم کی سازش نہیں ہورہی ہے اس کے باجود بھی اگر کہیں ایسا ہے تو وزیراعظم قوم کو سچ بتائیں۔انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے انکشافات کسی جماعت نے نہیں کیے بلکہ عالمی سطح پر ہوئے، لہٰذا اگر اس پر ہونے والے احتساب کو سازش کا نام دیا جارہا ہے تو پھر یہ نامناسب بات ہوگی۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں احتجاج کرنا ہر جماعت کا حق ہے اور اگر اس کو جواز بنا کر سازش کا لفظ استعمال کیا جارہا ہے تو یہ بھی غلط ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسی کوئی سازش ہو ہی نہیں رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.