پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے، آصف زرداری

PPPP

کراچی جدت ویب ڈیسک سابق صدرِ پاکستان اور پی پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان پارٹی وفاق کی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سابق صدرِ پاکستان نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سندہ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندہ مذکورہ ایکٹ پر نظرِثانی کر کے دیگر صوبوں میں نافذ قوانین کے مطابق نیا قانون بنا سکتی ہے۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب قوانین کی منسوخی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے۔ سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا ہے۔ حکومت سندھ دیگر صوبوں میں موجود قوانین کا جائزہ لے کر نئی قانون سازی کر سکتی ہے ۔نظر ثانی کرکے دیگر صوبوں میں رائج قوانین کے مطابق نیا قانون بنایا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.