قائد اعظم کے افکار پر چل کر عظیم قوم بن سکتے ہیں،بلاول

PPPP

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کا احسان قوم کبھی نہیں بھول سکتی ہم قائد اعظم کے افکار پر چل کر ہی ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کی یوم وفات پر اپنے جاری بیان میں کیا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے بانی پاکستان قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بانی پاکستان کا احسان کبھی نہیں بھول پائے گی جنہوں نے دن رات کی محنت سے ہمیں آزاد ملک دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے اصولوں اور نظریئے کی علمبردار ہے اور بانی قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اس ملک کو عظیم سلطنت بنائیں گے اور پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق تعمیر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو علیحدہ ملک بنانے کے لئے مسلمانوں نے بہت قربانیاں دی آج ہم سب کو اس ملک میں امن اور دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہیں تاکہ ہم اس ملک کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق بنا سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.