گورنرن لیگ کو سندھ میں الیکشن جتوانے کے مشن پر ہیں،مولا بخش

PPPP

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ گورنرسندھ کا عہدہ اب غیر سیاسی نہیں رہا، محمد زبیرصوبائی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، سندھ کے لوگ ن لیگ کو قبول نہیں کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ محمد زبیر گورنر نہیں بلکہ ن لیگ کراچی ڈویژن کے سربراہ ہیں، وہ سندھ میں ن لیگ کو الیکشن جتوانے کے مشن پرہیں،سندھ کے لوگ ن لیگ کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ صوبے کے عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، وہ کراچی میں اپنے آفس میں بند رہتے ہیں، ایسے گورنر کو اپنے صوبے کے عوام کی کی ا پرواہ ہوسکتی ہے؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاناما کا کیس ختم نہیں ہوا، ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے، نوازشریف کو عدالت کا فیصلہ تسلیم کرناچاہئے تھا، ان کو عدلیہ پرتنقید نہیں کرنی چاہئے تھی، نوازشریف ایسا ہی کرتے رہے تو آئندہ ان کیلئے مشکلات بڑھیں گی۔مولابخش چانڈیونے کہاکہ شریف خاندان عدالتوں میں شروع سے ہی نہ پیش ہونے کا کہتے رہے، مگر اب شریف خاندان کو پیش ہونا ہوگا، یہ لوگ پیش نہ ہوئے تو عدالت انہیں مفرورقراردے گی۔نوازشریف کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹوکے خلاف باتیں کرنے والوں کواللہ نے سب سکھادیا، نوازشریف نے جوبویا تھاوہ آج کاٹ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.