حالیہ بارشوں میں بلدیاتی اداروں نے اپنا کام نہیں کیا،سعید غنی

Pakistan Peoples Party

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید غنی برساتی نالوں میں بڑے بڑے پتھر نکلے ہیں، جو پانی کو روکنے کے لئے ڈالے گئے حالیہ بارشوں میں بلدیاتی اداروں نے اپنا کام نہیں کیا برساتی نالے واٹر بورڈ کے پاس نہیں کے ایم سی کے پاس ہیں اور برساتی پانی نکالنے کے لئے کسی اختیارات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مردان میں پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دی ن لیگ پی ٹی آئی، خوف زدہ ہیں، اور پیپلز پارٹی کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کی کوشش کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہائوس میں ایم کیوایم، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنان و بلدیاتی نمائندوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، راشد ربانی ،سردار خان،اقبال ساند، خلیل ہوت لالہ رحیم، کرم اللہ وقاصی ، وقاص شوکت و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ برمی مسلمانوں کو پاکستان میں آباد ہونے دے یا نہ دیں۔ صرف کراچی میں نہیں ملک کے دیگر علاقوں کی درسگاہوں میں دہشت گرد پکڑے گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کابینہ اور اسمبلی سے طاقت ور کوئی شخص یا ادارہ ہو یہ افسوس ناک بات ہے دیگر صوبوں میں مشیر اور معاون خصوصی ہیں سندھ میں اجازت نہیں ہے سندھ حکومت کو دیگر صوبوں کی طرح کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔ سعید غنی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ بلدیاتی نمائندوں اور کارکنان کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ ہمارے قافلے میں شامل ہونے والے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.