دوسروں کا بُرا چاہنے والے ڈونلڈٹرمپ کی جائیدادطوفان نے تباہ کردی

جدت ویب ڈیسک :کیریبئین جزائر جو پہلے ہاروی اور پھر ارما طوفان کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنے، اس وقت ملبوں کے ڈھیر کی صورت میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ امریکا کے شمالی و جنوبی ممالک کو یکے بعد دیگرے بے تحاشہ نقصان پہنچانے والے 3 طوفانوں نے اس خطے کو تباہ حال کردیا ہے۔ایسے میں یہاں واقع امریکی صدر ٹرمپ کی جائیداد بھی محفوظ نہ رہی اور طوفانوں نے اسے بھی بے تحاشہ نقصان پہنچایا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق جزیرے کے مذکورہ حصے کو خاصا نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے صدر ٹرمپ کی جاگیر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔صدر ٹرمپ کی یہ جاگیر 5 ایکڑ کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جبکہ اس کی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ ڈالرز ہے۔مختلف غیر سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی تصاویر کے مطابق جاگیر کے اندر کہیں ایک دیوار بھی گر پڑی ہے جبکہ وہاں موجود تمام سوئمنگ پولز بدبودار پانی سے آلودہ ہوچکے ہیں۔یہاں واقع تمام درخت بھی جڑ سے اکھڑ کر گر چکے ہیں۔سینٹ مارٹن جزیرے میں سمندر کے بالکل کنارے پر واقع ٹرمپ کی وسیع و عریض جاگیر کی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ بعض عمارات کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔                                                     

Leave a Reply

Your email address will not be published.