ننھے برطانوی شہزادےجارج کو جان سے مارنے کی دھمکی کیوں ؟

لندن جدت ویب ڈیسک : : ۔برطانوی میڈیا کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو پیغام میں 4 سالہ برطانوی شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئس کو قتل کی دھمکی دی ہے، داعش کی سوشل میڈیا پرخفیہ ٹیلی گرام سروس پر تھامس بیٹرسی اسکول کے ساتھ شہزادہ جارج کی تصویر آویزاں کی ہے۔خیال رہے کہ جارج برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا اکلوتا بیٹا ہے اور شاہی خاندان کے تخت کے وارثوں میں اپنےدادا پرنس چارلس اوروالد پرنس ولیم کے بعد پرنس جارج کا تیسرا نمبر ہےتصویر کے ساتھ پیغام میں ’اسکول جلدی شروع ہوتا ہے‘ کی تحریر لکھی ہے‌ جبکہ عربی میں لکھا کہ ” جب گولیوں کی گھن گرج میں جنگ ہوتی ہے تو ہمارے اندر بدلے کی آگ اور بھڑک جاتی ہے۔پرنس جارج کو داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے ملنے والی دھمکی کے بعد شاہی خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جارہا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.