پریانکاچوپڑا کو نئی تصویر میں پہچاننا مشکل ہوگیا

Priyanka Chopra Indian Actress
Priyanka Chopra Indian Actress

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نئی سیریز کی شْوٹنگ کے دوران لی گئی سیلفی میں پہچاننا مشکل ہوگیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں امریکی سیریز کی عکسبندی کے دوران فیس ماسک لگائے ایک تصویر شیئر کی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تصویر کو اپنی پسند سے مداح کیپشن دیں۔اپنی سٹوری میں مختلف ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سیٹ پر موجود ہیں۔

انہوں نے ہیش ٹیگ ’سیٹ لائف‘ کا استعمال بھی کیا۔یاد رہے کہ پریانکا ان دنوں اپنی نئی فلم’ٹیکسٹ فور یو دیئر‘ کی شوٹنگ کے بعد اپنے نئے شو سیٹاڈل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.