عمران خان کے نا اہل ہونے سے متعلق پروپیگنڈا غلط ہے،بابراعوان

PTI

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ایک شہری سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں ، پی ٹی وی کا انہیں کوریج دینا قابل مذمت ہے،عمران خان تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن جب مناسب سمجھے گا وہ پیش ہو جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ کرے گا، الیکشن کمیشن میں اس سماعت کے حوالے سے ہائی کورٹ کا تحریری حکمنامہ پیش کیا اور درخواست کی کہ وہ معاملہ التوا میں ڈالیں۔ الیکشن کمیشن کو یہ بھی کہا کہ عمران خان تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن جب مناسب سمجھے گا وہ پیش ہو جائیں گے۔ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ عمران خان نا اہل ہو جائیں گے لیکن یہ بات واضح ہوجانی چاہیے کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف نا اہلی کا کوئی مقدمہ زیر سماعت نہیں ۔انہوں نے اس موقع پر مریم نواز اور سرکاری ٹی وی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ این اے 120 میں چار پارٹیوں کے امیدوار ہیں لیکن سرکاری ٹی وی پر کوریج صرف مریم نواز کو دی جا رہی ہے، پاکستان کا سرکاری ٹی وی ہمارے خرچے پر چلتا ہے، مریم نواز کی ایک شہری کے علاوہ کیا حیثیت ہے؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.