فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان،الیکشن کمیشن نےعمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، مزید پڑھیے

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ بابراعوان نے عمران خان کےخلاف فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان کردیاتفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت ممبرکمیشن ارشاد قیصرکی آمد میں تاخیرکے باعث دیرسے شروع ہوئی۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور انھیں گرفتارکرکے چھبیس اکتوبرکوپیش کرنےکاحکم دیا۔بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کےاحکامات کوفل بینچ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وارنٹ غیرقانونی اورغیرآئینی ہیں، الیکشن کمیشن نےایک حکم جاری کیاجس کےدوحصےہیں، پہلے حصے کے مطابق عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری کیے پہلے جووارنٹ جاری کیے گئے تھے ہائیکورٹ نے وہ معطل کر رکھےہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان اورپی ٹی آئی نشانےپرہیں،الیکشن کمیشن میں نوازشریف کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ہماراسوال ہےکون سےاختیارات ہیں جووارنٹ جاری کیےگئے، عدالت کےفیصلےتک وارنٹ جاری کرنے کا بھی اختیارنہیں تھا۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان اورپی ٹی آئی کیخلاف فیصلےتعصب کی بنیادپرہوتےہیں، ایک ہی مقدمےمیں وارنٹ معطل کیےگئےدوبارہ جاری ہوئے، وارنٹ عدالت کےفل بینچ کےحکم پرمعطل کیےگئےتھے، کیایہ فل بینچ کی توہین عدالت بنتی ہےیانہیں معاملہ دیکھیں گے، پی ٹی آئی کسی کیس کودرمیان میں نہیں چھوڑےگی، پاکستان کوفوری طورنئےمینڈیٹ کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.