پی ٹی آئی کی نااہل نوازشریف کی سیاسی وحکومتی سرگرمیوں کےخلاف درخواست دائر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد نے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی اور حکومتی سرگرمیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جلوس پاکستان کے عدالتی اور دفاعی اداروں کو سیدھی دھمکی ہے، پنجاب کی پوری پولیس، وفاق کے سارے ادارے ایک نااہل شخص کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے میں مصروف ہیں، نواز شریف کی نااہلی کے بعد انکے نام پر موجود جماعت کالعدم قرار دی جائے۔تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے پی ٹی آئی امیدوار ہیں، یہ وہی نشست ہے جو سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی۔الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست کو چیئرمین تحریک انصاف کی خصوصی ہدایت پر ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے تیار کیا۔پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 5 کے تحت دائر کی گئی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو مسلم لیگ âنáیا کسی بھی سیاسی جماعت میں عہدے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کے نام پر موجود جماعت کالعدم قرار دی جائے۔اپنی درخواست میں یاسمین راشد نے یہ استدعا بھی کہ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمی اور وفاقی کابینہ کے لیے کی جانے والی نامزدگیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے ‘مسلم لیگ نواز’ کے نام کے استعمال کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا جائے۔درخواست دائر کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف نا اہلی کے باوجود مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت کرتے ہیں، نا اہل شخص کا بنایا ہوا وزیراعظم نا اہلی کی زد میں نہیں آئے گا؟ الیکشن کمیشن نے ریفری کے طور پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے یاسمین راشد کو اصلی شیرنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے شیر بن کر مقابلہ کریں بھاگیں نہیں، نوازشریف ایل این جی وزیراعظم اور گارڈ فادر ٹو ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف ہائیکورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، نواز شریف نے آج سڑکیں بند کیں لاکھوں بیٹیاں کالج و ہسپتال نہیں جا سکیں، آج پورا پنجاب لاک ڈائون ہے،ایسے میں قانون کہاں ہے؟۔بابر اعوان نے کہا نواز شریف کا جلوس پاکستان کے عدالتی اور دفاعی اداروں کو سیدھی دھمکی ہے۔ نواز شریف کا آج لہجہ تکبر والا ہے، سڑکوں سے مال بنانے اورتکبر سے بات کرنے والوں کو ایک دھکا اڈیالہ کے کٹہرے میں لگے گا۔ انہوں نے کہا پنجاب کی پوری پولیس، وفاق کے سارے ادارے اور میونسپل کے درجہ ششم تک ملازمین سب ایک نااہل شخص کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے میں مصروف ہیں، آج ایک نا اہل وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے، یہ ریفرنس نواز شریف کو صرف ہٹانے کے بارے میں نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا سیاسی جماعت مسلم لیگ نواز ایک نا اہل شخص کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ قانون کے مطابق کوئی جماعت نا اہل شخص کے نام سے رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی۔ یاسمین راشد نے کہا کہ حلقہ این اے120 لاہور کے مسائل دیکھیں تو دکھ ہوتا ہے، نواز شریف کو اب پتہ ہے کہ کوئی این آر او یا معافی نامہ نہیں ملے گا، احتساب سے بچنے کا کوئی طریقہ نہیں، نواز شریف نوٹ کر لیں کہ پی ٹی حکومت میں آنے کے بعد کس طرح لوٹا ہوا پاکستانی قوم کا مال ہم واپس لائیں گے۔خیال رہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد سربراہ مسلم لیگ âنáنواز شریف وزارت عظمی کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے، جبکہ وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔بعد ازاں یکم اگست کو شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا اور 4 اگست کو ان کی کابینہ نے بھی حلف اٹھا لیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگâنáکو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرکے کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کو پارٹی کا مرکزی صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.