نواز شریف کا قصہ تمام ہوگیا‘ رسمی کارروائی باقی ہے‘عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا قصہ تمام ہو چکا اور طویل تاریک رات بالآخر ختم ہو گئی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی ، شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور ان کا سارا دفاع فراڈ پر مبنی تھا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا تو رواں برس کے اختتام تک ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ امید ہے کہ اگلا ہفتہ بطور وزیراعظم نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا اور اسلام آباد میں آئندہ ہفتے وزیراعظم کو رخصت کرنے کرنے کیلئے بڑی پارٹی ہو گی۔ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ جب سپریم کورٹ کا بینچ پیر کو سماعت کرےگا وہ وزیرا عظم اور ان کے بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمہ چلانے کا حکم دے سکتا ہے عمران نے کہاکہ جب اعلی عدلیہ کے معزز جج جے آئی ٹی پڑھیں گے تو وہ وزیر اعظم کو آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت نااہل بھی قرار دے سکتے ہیںچونکہ آئین کے یہ شق کسی پارلیمنٹ کے ممبر کو بے ایمانی کا مرتکب ثابت ہونے پر نااہل قرار دیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.