خواہش ہے کہ بیرون ملک گئے 3 ہزار کروڑ واپس آئیں ،فواد چوہدری

PTI

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بیرون ملک گئے 3 ہزار کروڑ واپس آئیں اور کرپشن والوں کا سفر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہو۔ اگر نیب اپنا کام مؤثر انداز میں کرتا تو کسی کو سپریم کورٹ میں آنے ضرورت نہ پڑتی اور یہ نوبت نہ آتی، ہمارے ادارے کام نہیں کررہے اس لئے پاناماکیس سپریم کورٹ آیا، نیب کے پاس یہ کیس 17 سال سے التوا میں پڑا ہوا تھا کئی مہینے اور سال گزرنے کے بعد بھی کیس فائل نہیں ہوئے اگر سپریم کورٹ اور ججز پاناما کیس کے پیچھے نہ ہوں تو یہ کیس بھی مکمل نہ ہوتے۔ وہ جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جمعہ کو فیصلہ دے دیں گے کل تک کیس کی بحث بھی ختم ہوجائے گی۔ہماری خواہش صرف اتنی ہے کہ بیرون ملک پڑا ہوا پاکستانیوں کا 3 ہزار کروڑ پاکستان میں واپس لایا جائے اصل رقم اس سے بھی زیادہ ہے لیکن کرپشن والوں کا سفر جاتی عمراہ لاہور سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہونا چاہئے اور نوازشریف پیش نہ ہوئے تو لوٹا ہوا پیسا بھی لائیں گےاور پاپا کو بھی پیش کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں چیرمین نیب ریٹائر ہو رہے ہیں،اس وقت نیب میں اصلاحات کرنے اور نیب قوانین میں ترمیم لانے کا ہے اور نیب کو طاقتور بنانے کے لیے اپوزیشن اورحکومت کے درمیان بات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.