جدت ویب ڈیسک :کراچی تحریک انصاف کاوفدایم کیوایم کےعارضی مرکزپہنچ گیا،وفدکی قیادت شاہ محمود قریشی کررہے ہیںجب کہ ان کے ہمراہ اسد عمر،عمران اسماعیل،فردوس شمیم نقوی اور دیگر بھی تحریک انصاف کے وفدمیں شامل ہیں۔ایم کیوایم کے رہنماخالدمقبول صدیقی، کامران ٹیسوری،علی رضاعابدی نے وفدکااستقبال کیا۔اس ملاقات کے دوران تحریک انصاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے لئے ایم کیوایم کی حمایت حاصل کرے گی۔امید ہے نیا اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہوگا